نیویارک میں رنگ ونور کی روشنی میں مرسڈیز بینز فیشن ویک کا آغاز ہوگیا

Feb 10, 2011 | 18:07

سفیر یاؤ جنگ
دنیا بھر سے پچاسی سے زائد ڈیزائنر مرسڈیز بینز فیشن ویک میں موسم خزاں کے لیے اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔ شومیں ساٹھ اور ستر کی دہائی کے فیشن کی جھلک بھی نمایاں ہوگی ۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی یہ شو لنکن سنٹر میں ہوگا۔ فیشن ویک کی ترجمان لیزا ہالا ڈے کا کہنا ہے کہ لنکن سنٹر فیشن ویک کے لیے بڑی مثالی جگہ ہے۔ شہرہ آفاق سپر ماڈل ہیدی کلم نے فیشن ویک کے حوالے سے کہا کہ اس شو میں موسم گرما کے لیے بہت سی اچھی کلیکشن دستیاب ہوں گی۔ فیشن ویک تیرہ فروری تک جاری رہے گا۔
مزیدخبریں