آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کےاکثرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

Feb 10, 2012 | 20:43

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ موسمیات نے اتوار سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے، اتوار اور سوموار کے روز شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ ملک کے اکثر علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہے۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا اس کے علاوہ کالام منفی گیارہ، استور منفی نو، ہنزہ، مالم جبہ اور سکردو میں منفی سات، قلات منفی چھ، اسلام آباد صفر، لاہور، مظفرآباد، ملتان، پشاور اور فیصل آباد میں دو، کوئٹہ منفی چار، کراچی آٹھ، گلگت منفی ایک اور مری میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزیدخبریں