کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر محدود سرگرمیاں رہی، ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبور نہ کرسکا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا لیکن کاروبارکے آغاز پر ہی محدود ریکوری نے انڈیکس کو مندی سے نکال دیا۔پہلے سیشن کے اختتام پر بہترپوائنٹس کی تیزی دوسرے سیشن کے اختتام تک برقرار نہ رہ سکی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اٹھارہ پوائنٹس بڑھ کر بارہ ہزار دو سو بتیس پوائنٹس پربند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم بھی دس کروڑ اکہترلاکھ شئیرزتک محدود رہا حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ سودے فوجی سیمنٹ اورجہانگیر صدیقی کمپنی کے حصص میں ہوئے۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس دو پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تین ہزار ایک سو ستاسی پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں پچانوے کمپنیوں کے انیس لاکھ اٹھاون ہزار دو سو تراسی حصص کا کاروبار ہوا۔ تیرہ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،تئیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ انسٹھ کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن