ہالی ووڈ کی فلم جرنی ٹو دی مسٹیریئس ،دی واؤ،سیف ہاؤس اور پرفیکٹ سینس سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔ جرنی ٹو دی مسٹیریئس آئی لینڈ فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنے دادا کی تلاش میں ایک پراسرارجزیرے میں جانکلتا ہے جہاں اسے نت نئے عجیب وغریب واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہالی ووڈ اداکار اورسابق ریسلر ڈین جونسن دی راک فلم کے اس نوجوان کا ساتھ نبھاتے دکھائی دیں گے نوجوان کا کردار ہالی ووڈ اداکار جش ہچرسن نے اداکیا ہے، جرنی ٹو دی مسٹیریئس کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ کی ایک اورایکشن مووی سیف ہاؤس بھی فلم بینوں کی توجہ حاصل کرے گی،ایکشن مناظر سے بھرپوراس فلم میں ہالی وڈ اداکارڈینزل واشنگٹن اور ریان رونولڈز مرکزی کرداراداکررہےہیں۔ فلم کی کہانی سی آئی اے کے ایک سیف ہاؤس کے گرد گھومتی ہے جہاں خطرناک مجرموں کورکھا جاتاہے۔ صورتحال اس وقت نیا رخ اختیارکرلیتی ہے جب مجرموں کے ساتھی انہیں چھڑانے کیلئے سیف ہاؤس پر دھاوابول دیتےہیں ہالی ووڈ فلم دی واؤ ایک سچی لو سٹوری پر بنائی گئی ہے۔ ریچل میک ایڈمز اور چیننگ ٹیٹم نے فلم میں مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ دونوں شادی کے فوری بعد ایک کار حادثے کا شکار ہوجاتے ہیں جس میں ریچل کوما میں چلی جاتی ہے۔ ہوش میں آنے کے بعد وہ اپنی یادداشت کھو بیٹھتی ہے اور چیننگ اسے دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔جبکہ پرفیکٹ سینس بھی ہالی ووڈ فلم بینوں کی توجہ حاصل کرے گی یہ فلم دی واؤ کی طرح ایک رومینٹک فلم ہے،فلم کے دائریکٹر ڈیوڈ میکینزی ہیں،