اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم یوسف گیلانی نے کہا ہے کہ فوج ہمارے ساتھ ہے۔ میڈیا اور عدلیہ کے بااختیار ہونے اور فوج کے سیاسی اثر و رسوخ کے جاری رہنے کے بارے میں رپورٹ آئی ایم ایف کا اپنا نقطہ نظر ہے۔ قطر کو 2022ءکے اولمپکس کے انعقاد میں خدمات دینے کی پیشکش کی ہے۔ اسلام آباد میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، سرکاری افسروں اور ملازمین کو رہائش کی سہولتیں دی جائیں گی۔ وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز گریڈ 20 سے 22 تک کے افسروں کے لئے رہائشی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب اور اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلی ٰ پنجاب شہباز شریف سے مفید بات چیت ہوئی اور توانائی بحران حل کرنے کیلئے لاہور میں جلد کانفرنس بلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی بارے چودھری اعتزاز احسن سے پوچھیں تو بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بیسویں ترمیم کی منظوری سے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سمیت بہت سے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ دریں اثناءشہباز شریف، قائم علی شاہ، امیر حیدر ہوتی نے وزیراعظم یوسف گیلانی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات مشترکہ مفادات کی کونسل کے اجلاس سے قبل ہوئی۔ وزرائے اعلیٰ نے قطر کا بروقت دورہ کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات بہت اہم تھی۔ انہوں نے قطری وزیراعظم سے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی بڑی وجہ غربت اور ناخواندگی ہے۔ بےروزگار پاکستانی نوجوانوں کو ملازمت ملنے سے ان کو دہشت گردوں کے شکنجہ سے بچانے میں مدد ملے گی۔ دریں اثناءوزیراعظم نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو ہدایت کی ہے کہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے معاشی نمو کے استحکام پر توجہ مرکوز کی جائے۔ آئندہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
مشترکہ مفادات کونسل نے نیشنل سائنس ٹیکنالوجی و انوویشن پالیسی 2012ءکی منظوری دیدی
Feb 10, 2012