”میٹرو بس لاہوریوں کیلئے تحفہ، کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے“

Feb 10, 2013


لندن (تجزیاتی رپورٹ/خالد ایچ لودھی) WELL DONE میاں شہباز شریف لاہور میں جدید طرز کی میٹرو بس سروس کا اجرا آپ کی شب وروز کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ شہریوں کو جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرکے عوام کو مہذب معاشرے میں بنیادی ضروریات میں یہ انلابی اقدام حکومت پتجاب کے سنہری کارناموں میں شمار ہو کرتاریح کا حصہ بن جائے گا۔ موٹروے کے عظیم منصوبے کے بعد میٹرو بس سروس اب کھلی کتاب کی مانند ہے۔ لاہور میں اس امر کی منہ بولتی تصویر ہے کہ میاں شہباز شریف نے عوام کو جدید ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ انتہائی محتصر عرصے اور سخت مخالفت کے باوجود پایہ تکمیل تک پہنچا بطور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ان کی سیاسی پالیسیوں سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن عوام کی خدمت اور صوبہ پنجاب کی حد تک کرپشن کے خاتمے میں گزشتہ چند سالوں میں جو کارکردگی رہی ہے اس کا تمام کا تمام کریڈٹ میاں شہباز شریف کو جاتا ہے۔ میٹرو بس کا عوامی منصوبہ برادر ملک ترکی کے اشتراک اور مدد سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔ ترکی پاکستان کا قابل اعتماد دوست ملک ہے اب وقت آ گیا ہے کہ مغربی طاقنوں کے خیراتی اور امدادی منصوبوں کے علاوہ قرضوں کے چنگل سے آزادی حاصل کی جائے اور دوست ممالک ترکی، چین اور ایران جیسے قابل اعتماد دوستوں سے دیرپا اور مضبوط رشتوں کو استوار کیا جائے۔ میٹرو بس کا اجرا لاہور کے شہریوں کے لئے لازوال تحفہ ہے یہ تحفہ میاں شہباز شریف کی ذاتی کوششوں کا ثمر ہے۔ میٹرو بس سروس کے لاہور میں اجرا کے بعد اب امید کی جانی چاہئے کہ دیگر صوبے بھی صوبہ پنجاب میں عوامی منصوبے کی کامیابی کے بعد اپنے صوبوں میں بھی اسی طرز کے ترقیاتی منصوبوں میں ملکی سرمایہ صرف کریں گے اس منصوبے کی تکمیل سے یہ امید بھی پیدا ہو گئی ہے کہ ملک میں بجلی اور گیس کے بحران کو ختم کرنے میں میاں شہباز شریف کی انتظامی اور ترقیاتی حکمت عملی کو اپنایا جائے تو یقیناً مختصر عرصے میں بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ میٹروبس سروس کے کامیاب منصوبے کے بعد برطانیہ میں بسنے والے تارکین وطن کی بھاری تعداد پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ سرمایہ کاروں کو حکومتی سطح پر تحفظ فراہم کیا جائے چند سالوں میں ہی پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط اور خوشحال مملکت کی شکل میں ابھر کر سامنے آ سکتا ہے جو کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے خوابوں کی تعبیر ہو گا۔ حکمران جب حکمرانی چھوڑ کر قائد اور حقیقی عوامی نمائندے بن کر عوام کی خدمت کریں گے تو پاکستان میں یقیناً تبدیلی بھی آئے گی اور ترقی بھی ہو گی۔
میٹرو بس سرور رپورٹ

مزیدخبریں