لاہور (نیوز رپورٹر) ےنگ ڈاکٹرز کی بھوک ہڑتال چھٹے روز بھی جاری رہی جبکہ دو ڈاکٹروں کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز آج میٹرو بس نے افتتاح کے موقعہ پر احتجاج کریں گے اگر گورنمنٹ نے کوئی زور آزمائی کی تو انجام برا ہوگا۔ ےنگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سروسز ہسپتال کے باہر بھوک ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی جبکہ محکمہ صحت کی طرف سے مذاکرات سے انکار پر ڈاکٹروں میں اشتعال پایا جارہا ہے گزشتہ روز ڈاکٹر عثمان ڈار اور ڈاکٹر وکیل کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں شفٹ کردیا گیا۔ ےنگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے پنجاب بھر کے ڈاکٹرز میں اشتعال پایا جارہا ہے کہ محکمہ صحت کی کوتاہی کے باعث ہمارے دوست چھ روز میں بھوکے بیٹھے ہوئے ہیں۔