لاہور (سٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ یونین پر پابندی نہ صرف آئین پاکستان بلکہ تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے عالمی معاہدات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جمہوریت کی بقاءاور اداروں کا استحکام اسی صورت میں ممکن ہے کہ طلبہ کو جمہوری روایات کا امین بنایا جائے۔ طلبہ یونین دراصل پائیدار جمہوریت کا راستہ ہے۔ طلبہ یونین کی عدم موجودگی نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ایسے عناصر کو پنپنے کا موقع فراہم کیا جونظریہ پاکستان سے ناآشنا ہیں۔ سپریم کورٹ نے پابندی کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔ چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر از خود نوٹس لے کر عمل کروائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور یونین کے انتخابات کروائے جائیںبصورت دیگر طلبہ اپنے جمہوری حق کے حصول کے لیے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
طلبہ یونینز پر پابندی آئین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے: زبیر صفدر
Feb 10, 2013