ہارون لورگاٹ نے پھر پاکستانی کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا

لاہور (آئی این پی) آئی سی سی کے سابق سربراہ ہارون لوگارٹ نے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا، پاکستان کرکٹ بورڈ سے لاکھوں روپے وصول کرکے ہارون لوگارٹ پاکستان سپرلیگ کیلئے کسی غیر ملکی بورڈ کو راضی نہ کر سکے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو کرکٹ کیلئے غیرمحفوظ ملک قراردینے والے جنوبی افریقی نژاد آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹو ہارون لوگارٹ نے پی ایس ایل کے ایڈوائز کے طور پر لاکھوں روپے وصول کرلئے۔ مختلف بورڈز کو راضی کرنے کی کوشش کی کہ وہ ا کھلاڑی پی ایس ایل میں بھجوائے تاہم صاف جواب ملااور موقف اختیار کیا کہ آپ نے اپنے دور میں پاکستان کو غیرمحفوظ ملک قرار دیا اور اب ایڈوائزر بننے کے بعد پاکستان کو محفوظ قرار دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...