ریحان بٹ قومی انڈر 16 ہاکی ٹیم کے کوچ مقرر‘ بہتر کھلاڑی تیار کرنے کی کوشش کرونگا: سابق اولمپیئن

لاہور (نیوز ایجنسیاں) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپئن ریحان بٹ کو قومی انڈر 16ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا ہے قومی ٹیم اپریل میں انڈر 16بوائز ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔ چار سے سات اپریل تک سنگاپور میں ہونے والا ایشیا کپ یوتھ اولمپک گیمز کا کوالیفائنگ راﺅنڈ بھی ہو گا۔ پی ایچ ایف نے ٹیم کے انتخاب کے لئے اوپن ٹرائلز کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور سلیکشن کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں پی ایچ ایف کے کنسلٹنٹ طاہر زمان، قومی سینئر ٹیم کے کوچ اجمل خان، قومی جونیئر ٹیم کے کوچ دانش کلیم، قومی انڈر 16 ٹیم کے کوچ ریحان بٹ اور رانا ظہیر شامل ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق 15 اور16 فروری کو پشاور میں، 17 اور اٹھارہ فروری کو کراچی میں جبکہ انیس اور بیس فروری کو لاہور میں اوپن ٹرائلز ہوں گے۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کے تجربہ کار فاروڈ ریحان بٹ نے کہا ہے کہ کوچنگ کا تجربہ میرے لئے انوکھا نہیں ہوگا، نچلی سطح سے بہتر کھلاڑی تیار کرنے کی کوشش کرونگا، خود کو فٹ رکھنے کیلئے ڈومیسٹک ہاکی میں حصہ لیتا رہونگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...