”پھانسی دس سال پہلے ہونی چاہئے تھی“ انتہا پسند ہندو تنظیموں کا گورو کی پھانسی پر ردعمل

Feb 10, 2013

نئی دہلی (آن لائن) بی جے پی و دیگر انتہا پسند ہندو جماعتوں نے افضل گورو کی پھانسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کام بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا۔ پھانسی سے ثابت ہوگیا کہ قانون فعال ہے۔ بی جے پی کے ترجمان پرکاش جوادکر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افضل گورو کو پھانسی کا مطالبہ صرف اپوزیشن جماعت کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ حملے کے تمام متاثرین اور پوری قوم کا مطالبہ تھا جس پر دس سال قبل عمل ہوجانا چاہئے تھا۔ آر ایس ایس اور وشواہندو پریشد سمیت دیگر انتہا پسند ہندو جماعتوں نے بھی افضل گورو کی پھانسی کا خیرمقدم کیا ہے۔

مزیدخبریں