چارسدہ (ثناءنیوز) تھانہ پڑانگ کی حدود میں مزار کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے ابو سعید نے پڑانگ پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے پیر بشیر باچا کے ہمراہ مزار میں موجود تھا کہ نا معلوم افراد نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں بشیر باچا موقع پر جاںبحق ہو گئے۔ یاد رہے کہ مقتول بشیر باچا کا تعلق چارسدہ کے بااثر خاندان سے تھا اور وہ مزار میں مریدوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارتا تھا بعض افراد واقع کو ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ قرار دے رہے ہیں۔
چارسدہ: مزار کے اندر فائرنگ ایک جاں بحق 1زخمی
Feb 10, 2013