لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کے مطابق یہ وقت آل پارٹیز کانفرنس کا نہیں بلکہ انتخابات کا ہے اس حوالے سے اے این پی ترجمان سینیٹر زاہد خان کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے سے آگاہ نہیں کیا، تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی۔ مسلم لیگ (ن) نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔