چکوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ہمیشہ ایمپائروں کی مدد سے میچ کھیلا ہے، تحریک انصاف رائے ونڈ اور اسلام آباد کے بادشاہوں کو ایک ہی گیند پر آئوٹ کریگی، انہوںنے کہا کہ ملک میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے اور لاہور کے دونوں بھائیوں نے پنجاب کا پورا بجٹ ایک ہی سڑک پر لگا کرباقی شہروں کے ساتھ زیادتی کی ہے، انہوںنے کہا کہ ملک میں کرشن ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے سرمایہ کاری نہیں ہو رہی جس کے باعث بیروز گاری میں اضافہ ہوا ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے اور اگر عوام نے ساتھ دیا تو تحریک انصاف پاکستان میں بیرون ملک سے سرمایہ کاری کرا کر ملک کو خوشحال بنائے گی۔