انجینئرشوکت اللہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی، نئے گورنر جب تقریب میں پہنچے تو بینڈ بجا کر قومی ترانوں سے انکا استقبال کیا گیا۔ انجینئرشوکت اللہ سے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے حلف لیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی، اسپیکرصوبائی اسمبلی، صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔ انجینئر شوکت اللہ کی تقرری صدر آصف علی زردرای نے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی ایڈوائس پر کی ہے۔ انجینئرشوکت اللہ کا تعلق فاٹا سے ہے اور وہ دو ہزارآٹھ میں این اے تینتالیس سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انجینئرشوکت اللہ کھیل اور سیفران کے وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ انجینئر شوکت اللہ کو پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنےوالےسید مسعود کوثر کی جگہ گورنربنایا گیا ہے۔