کراچی میں واقع نجی تعلیمی ادارے کے زیراہتمام منعقدہ اسٹوڈنٹ ویک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستارکا کہنا تھا کہ ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل صرف کراچی میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہونا چاہئے، سندھ میں مسلم لیگ ن کے سیاسی عمل کے متعلق بات کرتے ہوئے فاروق ستارکا کہنا تھا کہ نوازشریف کویہ حق حاصل ہے کہ وہ صوبہ سندھ میں بھی سیاسی عمل شروع کریں، انتخابات اپنے وقت پرہی ہونگے، التواء کا کوئی امکان نہیں۔ ایم کیوایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان میں اقتصادی ترقی بری طرح متاثرہوئی جبکہ امن وامان کے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس کے باوجود نجی تعلیمی اداروں نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پاکستان کے وقار کو عالمی سطح پر ترقی دینے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور پاکستان کے مستقبل کو بہتر کرنے کے لیے ان میں تمام ترصلاحیت موجود ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں صحیح سمت میں راہ دکھائی جائے۔
کراچی میں علاقوں کی بنیاد پرکمیٹیاں بناکرامن وامان قائم کیا جاسکتا ہے جبکہ تعلیم یافیہ نوجوانوں کوملکی ترقی کے لیے کردارادا کرنا ہوگا۔ ڈاکٹرفاروق ستار
Feb 10, 2013 | 18:13