ملک میں گیس بحران شدت اختیارکرگیا، پشاورمیں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی جس سے گھریلواورتجارتی سرگرمیاں متاثرہورہی ہیں۔

پشاورمیں گیس پریشرمیں کمی کی شکایات بھی عام ہوگئی ہیں۔ پشاورمیں دلہ زاک روڈ، پجگی روڈ، فقیرآباد اورچارسدہ روڈ کے علاقوں میں صبح اورشام کے وقت گیس پریشرکم ہوجاتا ہے۔ جس کے باعث گھریلوامور کی انجام دہی میں مشکالت کا سامناہے۔ دوسری جانب تندور اور ہوٹل مالکان لکڑیاں یا پھر گیس سیلنڈر کے استعمال پر مجبور ہیں۔


ای پیپر دی نیشن