یوتھ فیسٹیول: ڈویژنل مقابلوں نے شائقین کے دل میں جگہ بنا لی

Feb 10, 2014

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹول کے ڈویژن سطح کے دلچسپ مقابلوں نے پہلے ہی دن شائقین کے  دل میں جگہ بنا لی۔پنجاب کی 9ڈویژنز میں ہونے والے کھیلوں کے مختلف ایونٹس میںاتوار کے روزمجموعی طور پرپہلے  رائونڈز  کے  1276  کامیاب کھلاڑی میدان میں اترے جن میں سے 226 اگلے رائونڈ میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔۔لاہور ڈویژن میں مجموعی طور پر 304 کھلاڑیوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیاجن میں سے 20کامیاب رہے۔سرگودھا ڈویژن میں 68 کھلاڑیوں نے کھیلوں میں حصہ لیا جن میں سے 17 فاتح قرار پائے۔ساہیوال ڈویژن میں 43 کھلاڑی مقابلوں میں شریک ہوئے جن میں 20نے کامیابی مکمل کی۔بہاولپورڈویژن میں سب سے زیادہ کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیئے جہاں 857 کھلاڑیوںنے شرکت کی جن میں سے 168 اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 4 کھلاڑی شریک ہوئے جن میں ایک کھلاڑی فاتح قرار پایا۔افتتاحی روز لاہور میں ہونے والے ریسلنگ کے مقابلوں میں   دانش رشید، شہباز مسیح اور امیر علی فاتح رہے، جنہوں نے حریف کھلاڑیوں کو پچھاڑدیا۔ پنجاب کالج آف کامرس سپورٹس ہال میں ہونے والے ریسلنگ مقابلوں میں لاہور ڈویژن کے اضلاع قصور ، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب اور لاہور سے تعلق رکھنے والے پہلوانوں نے حصہ لیا ۔ 65 کلو گرام کی کٹیگری میں لاہور کے دانش رشید شیخوپورہ کے ایم عمر کو زیر کر کے مرد میدان قرارپائے ، 75 کلو گرام میں شہباز مسیح نے ننکانہ صاحب کے حافظ علی زبیر کو چت کر دیا ۔ اوپن کیٹگری میں لاہور ہی کے امیر علی شیخوپورہ کے عبدالرزاق کو شکست دے کر فاتح قرار پائے ۔ پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے جمنیزیم ہال میں ہونے والے تائیکوانڈکے مقابلے میں 55 کلو گرام  کیٹگری میں لاہور کے محمد ذیشان نے پہلی شیخوپورہ کے محمد شہباز نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ 65 کلو گرام کٹیگری میںننکانہ صاحب کے سروش انجم نے لاہور کے عاطف لیا قت کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ 75 کلو گرام کیٹگری میں لاہور کے سفیان علی نے قصور کے محمد خالد کو شکست دی ۔

مزیدخبریں