قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے لئے 6 نام فائنل ‘ انٹرویوز کل ہوں گے

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹیم کے کوچنگ پینل کا انتخاب کرنے کے لیے پی سی بی کوچ کمیٹی نے 6 درخواستوں کو شاٹ لسٹ کر لیا ہے، جنہیں آج منظوری کے لیے چیئرمین پی سی بی کو بھجوایا جائے گا جس کے بعد کل 11 فروری کو منتخب کوچز کو انٹرویو کے لیے بلوایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوچ کمیٹی کا اجلاس کذشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت سابق کپتان انتخاب عالم نے کی جبکہ اس موقع پر کمیٹی کے دیگر ممبران سابق کپتان جاوید میانداد اور سابق کپتان وسیم اکرم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان انتخاب عالم نے بتایا کہ کمیٹی کو کوچنگ پینل کے لیے 25 درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جن میں سے ایک بھی درخواست کسی غیر ملکی کی نہیں تھی۔ کمیٹی نے تمام درخواستوں کا جائزہ لیکر ان میں سے 6 درخواستوں کو شاٹ لسٹ کر لیا ہے، درخواستیں جمع کرانے والے امیدواروں میں ہیڈ کوچ، فیلڈنگ کوچ اور بیٹنگ کوچ کے امیدوار شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی سی بی جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ پی سی بی کوبیٹنگ ، فیلڈنگ اور ہیڈ کوچ سمیت تینوں کیٹیگری کے لئے درخواستیں موصول ہوئی ہیںجن کا بریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔ کوچ کے انتخاب میں ملکی مفاد کو دیکھا جائے گا۔ اس موقعہ پر سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کوچ کی تعیناتی کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گاتمام درخواستوں کا بغور جائزہ لیا ہے کسی کو فیور نہیں ملے گی جو میرٹ پر پورا اترے گا وہی اس عہدے کا اہل ہو گا۔ کبھی غیر ملکی کوچ کا حامی نہیں رہا، میرے نزدیک قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ پاکستانی ہی ہونا چاہیے پاکستان میں اچھے کوچز موجود ہیںجو ٹیم کے لئے مفید ثابت ہو گا اسے منتخب کیا جائے گا۔ پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو خود بھی اپنی فیلڈنگ بہتر بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے وہ خود پر کام کرینگے تو زیادہ بہتر ہو گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...