کراچی (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم خود کش دھماکوں اور ہڑتالوں کے بجائے میلوں کی سیاست کرتے ہیں، اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم خود کش دھماکوں اور ہڑتالوں پر یقین نہیں رکھتے بلکہ امن وامان اور میلوں کی سیاست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ فیسٹیول کیلئے ہم سے جو کچھ ہوسکتا تھا وہ کیا ہے ، اب چاہتے ہیں کہ میاں صاحب اور مسٹر خان بھی آگے آئیں۔