لاہور(خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ ملک سے بد امنی کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ملک سے بھوک، افلاس اور ملکی وسائل کی مساویانہ تقسیم کی جائے، موجودہ حکومت نج کاری کی آڑ میں چند لوگوں کونوازنے کے درپے ہے جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہو گا۔ بیروزگاری سے معاشرے میں عدم استحکام بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی وسائل کو چند لوگوں کو نوازنے کی بجائے عام آدمی کی ضروریات زندگی کا خیال رکھے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پالیسیاں تشکیل دی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر رہے ہیں کیونکہ انہیں موجودہ حکمرانوں سے ریلیف کی توقع نہیں رہی۔
ملک سے برائی ختم کرنے کیلئے وسائل کے مساویانہ تقسیم ہونی چاہیے: قاضی احمد سعید
Feb 10, 2014