لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما مرکزی صدر نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل آف پاکستان ملک احسان گنجیال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ماضی کی حکومتوں کی طرف سے کی گئی غلطیوں کو نہیں دہرائے گی۔ ماضی کی حکومتوں نے مذاکرات کو ہمیشہ جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جس کی وجہ سے پاکستان میں امن کا قیام کبھی ممکن نہ ہو سکا۔ طالبان اور حکومت مذاکرات کو ناکام نہیں ہونے دینا چاہئے۔ یہ حکومت اور طالبان دونوں کی ذمہ داری ہے۔ ملک دشمن قوتیں مذاکرات کو ناکام بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ حکومت حالات خراب کرنے والوں کو بے نقاب کرے۔ دونوں اطراف کی کمیٹیوں کو بڑے تحمل اور احتیاط کے ساتھ قدم بڑھانا ہو گا۔