بین الاقوامی معاہدے کے تحت مختلف ممالک کیلئے اپنی راہداری کھولنے کا فیصلہ کر لیا: خرم دستگیر

Feb 10, 2014

لاہور/کراچی( این این آئی)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی معاہدے کے تحت مختلف ممالک کیلئے اپنی راہداری کھولنے کا فیصلہ کر لیا، ایران پر اقتصادی پابندیوں کے باعث تجارت متاثر ہوئی، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے،وزیرا عظم داکٹر نواز شریف جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد اس سے استفادہ کرنے کیلئے انتہائی سنجیدہ ہیں اور اسکے لئے ہر میٹنگ میں آگاہی لیتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ اور اہم تجارتی پارٹنر ہے جس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ایران پر مغرب اور امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیوں نے پاک ایران تجارت کو متاثر کیا، تاہم ایران پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔انہوںنے مزید کہا کہ پاکستان ایران سے تیل و گیس سمیت تمام شعبوں میں تجارت اور تعاون چاہتا ہے۔

مزیدخبریں