لاہور (آئی این پی) راجن پور خوشحال خان خٹک ایکسپریس دھماکے میں ملوث 2 ملزم گرفتار جبکہ ان کے قبضے سے بھارتی ساحتہ ریڈیو فریکوینسی ریموٹک ڈیوائس بھی برآمد کر لی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ہونیوالوں میں صفدر اور مورو نامی ملزم شامل ہیں جن میں سے مورو نے دھماکہ خیز مواد اور صفدر نے ملزموں کو رہائش فراہم کی اور ملزمان دھماکہ کرنے کیلئے بھارتی ساختہ آلات پٹڑی سے 200 گز کے فاصلے پر نصب کرتے رہے اور فزانزک تجزیہ پر 300 آئی ای ڈیز بھارت سے بھیجے جانے کا انکشاف بھی ہو چکا ہے۔
خوشحال ایکسپریس دھماکے میں ملوث دو ملزم گرفتاربھارتی ساختہ ریڈیو فریکوینسی ڈیوائس برآمد
Feb 10, 2014