سعودی عرب‘ امارات‘ چین سمیت کئی ممالک سے پانچ سال میں مختلف جرائم کے باعث 5700 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے: رپورٹ

اسلام آباد (آئی این پی)  سعودی عرب‘ بھارت‘ متحدہ عرب امارات‘ چین سمیت  کئی ممالک سے پانچ برسوں میں   چوری ڈکیتی، زنا، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کے باعث  5700 پاکستانی  ڈی پورٹ ہوئے‘ وزارت خارجہ کی  گزشتہ پانچ برسوں کے دوران مختلف ممالک سے جرائم میں ملوث  ہونے کی بنا پر ڈی پورٹ  ہونے والے پاکستانیوں کے بارے میں  ایک رپورٹ کے مطابق   5700 پاکستانیوں  کے ڈی پورٹ ہونے کے باوجود تاحال امریکہ، روس، اٹلی، بلجیم سمیت 20 دیگر ممالک میں اب بھی 550 سے زائد پاکستانی قید ہیں، وزارت خارجہ نے 5 برسوں کے دوران کروڑ روپے ادائیگی کرکے بھارت، ملائیشیا، چین، نیپال، سعودی عرب اور یو ای اے  میں اپنی سزا مکمل کرنے والے 222  قیدیوں کو آزادی دلائی، وزارت خارجہ کی جانب سے قیدیوں اور ڈی پورٹ کیلئے تارکین وطنوں کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران منشیات فروشی، جعل سازی، زنا بالجبر، شراب نوشی، دہشت گردی، چوری و ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث پائے گئے 77 پاکستانی یو اے ای، 6550 سعودی عرب سے ڈی پورٹ کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ پاکستان تارکین وطن قیدیوں پر 87 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن