سبی کے قریب نیٹو کنٹینر پر فائرنگ، ڈرائیور بیٹے سمیت جاں بحق

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)سبی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے نیٹو کنٹینر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ڈرائیور اور اسکے بیٹے کو مار ڈالا اور کنٹینر کو آگ لگا دی، ملزم فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کراچی سے کوئٹہ آنیوالی کنٹینر پر سبی کے قریب لیمجی کے مقام پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ڈرائیور حاجی لعل محمد اور اس کے بیٹے شمس اللہ کو ہلاک اور کنٹینر کو آگ لگا دی اور ملزمان نامعلوم مقام کے طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لیویز نے ملزمان کے گرفتاری کیلئے علاقے کا مکمل ناکہ بندی کردی جبکہ کنٹینر میں آگ لگی آگ کے شعلے بلند ہونے کیوجہ سے سبی کوئٹہ نیشنل ہائی وے بند ہوگئے۔ ادھر کچلاک کے علاقے سے دو ماہ پرانی نعش برآمد ہوئی ہے جسے نامعلوم افراد نے کلی آٹوزئی میں ویرانے میں پھینک دیا تھا۔ پولیس نے نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ادھر ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پک اپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ادھر جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔  علاوہ ازیں صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ ایلیٹ فورس کا اہلکار دم توڑ گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...