خطے میں دہشت گردی کا ذمہ دار امریکہ ہے، کالعدم حزب التحریر

Feb 10, 2014

اسلام آباد (اے پی اے) کالعدم تنظیم حزب التحریر نے کہا ہے کہ نواز حکومت امریکہ کی اندھی تقلید میں لگی ہوئی ہے۔ یہ حکومت اب مذاکرات کو خطے میں امریکہ کی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ خطے میں دہشت گردی کا ذمہ دار امریکہ ہے۔  خطے میں اپنی موجودگی کو برقرار رکھنے کے امریکی منصوبے میں افغانستان میں 9 امریکی اڈوں کا قیام، اسلام آباد میں سفارت خانے کی عمارت کی آڑ میں ایک بہت بڑے قلعے کا قیام، اس کے ’’ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک‘‘ کا تسلسل ہے جو ملک بھر میں ہونے والے بم دھماکوں اور قتل و غارت گری کی منصوبہ بندی کرتا ہے، اس نیٹ ورک سے ہٹ کر افغانستان اور پاکستان میں نجی سکیورٹی کنٹریکٹرز کے پردے میں ایک لاکھ امریکی موجود ہیں۔ گزشتہ روز جاری بیان میں حزب التحریر کے ترجمان نے کہا  اگر یہ حکومت مسلمانوں کے بہتے خون کے سلسلے کو روکنے میں مخلص ہوتی تو وہ اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے اور اس کے ساتھ ساتھ کراچی، لاہور اور پشاور میں موجود قونصل خانوں کو بند کرنے کے لئے فوری اقدام کرتی۔

مزیدخبریں