ملالہ نے اپنی کتاب کے آڈیو ورژن پر گریمی ایوارڈ جیت لیا

نیویارک (نمائندہ خصوصی) بچوں کی تعلیم کیلئے سرگرم نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنی کتاب ’’آئی ایم ملالہ‘‘ کے آڈیو ورژن کیلئے گریمی ایوارڈ بھی جیت لیا۔ تخلیقی مضمون نگاری، ادب اور ثقافتی مطالعہ کی پروفیسر نیلا واسوانی نے ملالہ کا ایوارڈ وصول کیا۔ 57 ویں سالانہ گریمی ایوارڈ کی تقریب میں واسوانی نے کہا ملالہ ان دنوں سکول جانے اور دنیا بھر میں بچوں کے تحفظ کے لئے کاموں میں مصروف ہے مجھے امید ہے کہ ملالہ خوش ہے۔

ای پیپر دی نیشن