اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزےر اطلاعات ونشرےات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سےاسی اور عسکری قےادت دہشتگردی کےخلاف متحد ہے۔ دہشتگرد کسی بھی نام سے ہوں ان کے خلاف کارروائی ہوگی، سانحہ شکارپور پر وزےراعظم اےکشن لے رہے ہےں، عمران خان سچ بولےں گے تو مےں خاموش رہوں گا۔ نجی ٹی وی کو انٹروےو مےں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطالبے پر تھےلے کھلے اور ووٹوں کی گنتی بھی ہوئی، عمران خان کے پاس کوئی ثبوت تھا تو الےکشن ٹرےبونل مےں پےش کر دےتے، خان صاحب پارلےمنٹ مےں آتے تو پارلےمانی آداب سے آگاہی ہوجاتی۔ پنجاب سندھ اور بلوچستان مےں تحرےک انصاف سےنےٹ الےکشن مےں سےٹےں جےتنے کی طاقت نہےں رکھتی، خےبر پی کے مےں کچھ سےٹےں جےت سکتی ہے۔ طاہر القادری خود ہی پاکستان آئے اور خود ہی چلے گئے۔ پاکستان کی خارجہ پالےسی پر کسی کو کوئی اعتراض نہےں ہے۔ بھارت بتائے کہ اس نے کس کے دبا¶ مےں مذاکرات معطل کئے۔ کشمےر پر پاکستان کے اصولی م¶قف کو تمام سےاسی جماعتےں تسلےم کرتی ہےں۔ پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔
پرویز رشید