لاہور + فیروز والا+ گوجرانوالہ (خبر نگار+ نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) لاہور سمیت کئی شہروں میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈا¶ن جاری۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامےہ لاہور کا شہر مےں پتنگ بازی کے خلاف کرےک ڈاﺅن جاری رہا۔ ضلعی انتظامےہ کی خصوصی ٹےموں نے پولےس کے ساتھ مل کر 80 پتنگ بازوں کو گرفتار کر لےا۔ ضلعی حکومت نے پتنگ بازوں کے خلاف پہلے سے درج شدہ مقدمات کو دوبارہ ری اوپن کرنے کا فےصلہ کےا گےا ہے۔ ڈی سی او لاہور نے کہا عوام الناس پتنگ بازی کی شکاےت ٹال فری نمبر0800-02345 پر کر سکتے ہےں۔ڈی سی او لاہور نے شہر کے تمام ٹا¶نز کی انتظامیہ اور یونین کونسل کے سیکرٹریز کی ڈیوٹی لگائی ہے وہ پتنگ بازی پر نظر رکھیں اور جہاں خلاف ورزی نظر آئے اپنے متعلقہ مجسٹریٹ کو اطلاع دیں۔ جس یونین کونسل میں پتنگ بازی کی شکایت ملی اور کسی نے کوئی کارروائی نہ کی تو ٹا¶ن اور یونین کونسل انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ فیروز والا پولیس نے رانا ٹا¶ن میں چھاپہ مار کر تین پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ساڑھے آٹھ سو پتنگیں برآمد کر لیں۔ پولیس نے اس ضمن میں عمران اور اعظم وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گوجرانوالہ میں دو درجن سے زائد پتنگ ساز گرفتار، سےنکڑوں پتنگےں اور ڈور کی چرخےاں برآمد۔ رےجنل پولےس آفےسر سےد دلاور عباس کی ہداےت پر تھانہ اےمن آباد، دھلے، سےٹلائٹ ٹاﺅن، کےنٹ، گکھڑ منڈی سمےت دےگر تھانوں کی پولےس نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائےاں کرتے ہوئے 26 سے زائد پتنگ فروشوں کو حراست مےں لےکر انکے قبضہ سے سےنکڑوں پتنگےں اور بھاری تعداد مےں دھاتی ڈور کی چرخےاں برآمد کر کے رمضان، دلاور، آصف اور جمشےد سمےت 26 پتنگ سازوں کےخلاف مقدمات درج کر لئے ہےں۔
کریک ڈا¶ن