شکارپور (نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما غوث علی شاہ نے ذوالفقار علی کھوسہ کیساتھ ملکر جلد نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ غوث علی شاہ نے شکارپور میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی امام بارگاہ کربلائے معلیٰ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف صرف پنجاب کے وزیراعظم ہیں جس دن شکارپور میں دہشت گردی ہوئی وزیراعظم کراچی میں تھے۔ اگر وہ پورے ملک کے وزیراعظم ہوتے تو کراچی کا دورہ مختصر کرکے شکارپور پہنچتے لیکن انہوں نے ایسا نہ کرکے مایوس کیا۔
غوث/ نئی پارٹی
غوث علی شاہ کا ذوالفقار کھوسہ سے ملکر نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
Feb 10, 2015