لاہور (نمائندہ سپورٹس/ سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف ایم کیو ایم کے رہنما¶ں کی طرف سے بیانات افسوسناک ہیں۔ وہ پاکستان کے ایک خوش کن چہرے کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ ایک عرصے تک کرکٹ کھیلی، انکا روم میٹ رہا ہوں، وہ کسی بھی منفی سرگرمی میں ملوث نہیں رہے۔ عمران خان بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پہچان ہیں۔ ایم کیو ایم کے رہنما¶ں کی طرف سے غیر ذمہ دارانہ بیانات افسوسناک ہیں۔ متحدہ کے قائد الطاف حسین سے مطالبہ کرتا ہوں وہ عمران خان پر الزام لگانے والے ممبران کے خلاف کارروائی کریں۔
سرفراز نواز
عمران کیخلاف ایم کیو ایم رہنما¶ں کے بیانات افسوسناک ہیں، الطاف حسین الزامات لگانے والوں کیخلاف کارروائی کریں: سرفرازنواز
Feb 10, 2015