رحمان ملک الطاف سے ملاقات کیلئے لندن روانہ، زرداری کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے

کراچی (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک گزشتہ روز لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کریں گے اور انہیں شریک چیئرمین آصف زرداری کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، کراچی میں امن و امان اور پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں سیاسی اختلافات پر بھی بات چیت ہوگی۔ اس موقع پر رحمان ملک الطاف حسین کو سندھ حکومت میں بھی شمولیت کی باقاعدہ دعوت دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...