حیرت ہے الیکشن کمشن پرانے کاغذات نامزدگی پر سینٹ انتخابات کرا رہا ہے: ہائیکورٹ ، سینئر افسر کی آج طلبی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پرانے کاغذات نامزدگی پر سینٹ کے انتحابات کروانے کے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمشن کے سینئر افسر کو آج طلب کر لیا ہے۔ عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل شاہد پرویز نے موقف اختیارکیاکہ الیکشن کمشن نئے کاغذات نامزدگی چھپوانے کی بجائے پرانے کاغذات پر ہی سینٹ انتحابات کا انعقاد کروا رہا ہے۔ پرانے کاغذات نامزدگی میں امیدواروں کے اثاثوں کی تفصیلات کا پتہ چل سکتا ہے نہ ان کے ذریعے امیدوار کو آئین کے آرٹیکل 62 اور63 کی بنیاد پر جانچا جا سکتا ہے۔ جمہوری معاشروں میں نئے تقاضوں کے مطابق انتخابی اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ جمہوری عمل کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ مگر الیکشن کمشن نے اصلاحات کی بجائے پرانے کاغذات نامزدگی پر ہی سینٹ کے الیکشن منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو آئین اور مروجہ قوانین کے خلاف ہے لہذا عدالت نئے کاغذات نامزدگی تک انتحابات روکنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ حیرت ہے الیکشن کمشن پرانے کاغذات نامزدگی پر ہی الیکشن کروا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...