کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ متحدہ اور تحریک انصاف کی محاذ آرائی ملک اور جمہوریت کیلئے بہتر نہیں۔ دونوں جماعتوں سے کہتے ہیں کہ لفظوں کی جنگ سے اجتناب کریں۔ ایک دوسرے کے نظریات سے اختلافات رکھنا ہر جماعت کا حق ہے۔ اختلافات میں گالی گلوچ تک پہنچ جانا کسی طور بھی مناسب نہیں ہے۔