لاہور(سپورٹس رپورٹر) چوتھی ریحانہ نذر نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے فرحان اور پی اے ایف کے احسن ایاز نے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹنڈوآلہ یار میں جاری چیمپئن شپ کے گذشتہ روز سیمی فائنل میچز کھیلے گئے۔ مردوں میں پی اے ایف کے احسن ایاز نے سندھ کے فیضان خان کو تین صفر سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں سوئی گیس کے محمد فرحان نے خیبر پی کے کے زین رمضان کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ خواتین کے مقابلوں سوئی گیس کی مدینہ ظفر نے اپنے ہی محکمہ کی سعدیہ گل کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فائزہ ظفر نے نائمہ کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔