یم کیوایم کےقائد الطاف حسین نے خطابات میں قانون نافذ کرنےوالےاداروں کے بارےمیں سخت جملوں کی ادائیگی پرمعذرت کرلی

متحدہ قومی موومنٹ کےقائد الطاف حسین کی جانب سےجاری بیان میں الطاف حسین نےکہاکہ گزشتہ دنوں چند خطابات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض افراد کےبارےمیں کچھ سخت جملے ادا کیےتھے جن سےان اداروں اور بعض حکام کی دل آزاری ہوئی تھی جس پر معذرت خواہ ہوں،ان کاکہناتھاکہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھامیری باتوں سے کسی بھی ادارے کے کسی بھی فرد کی دل آزاری ہوئی ہے تو اس پر معذرت خواہ ہوںانہوں نے کہاکہ میں قومی اداروں کا کل بھی احترام کرتا تھااورآج بھی کرتا ہوں،

ای پیپر دی نیشن