کراچی میں پانی اور سیوریج کے مسائل پرغور کےلیے کمشنرکی زیرصدارت اجلاس ہوا،جس میں واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے افسروں نےبھی شرکت کیکمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ انتظامیہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس کاخاتمہ یقینی بنائے،اور سرکاری ہائیڈرنٹس سے شہریوں کو پانی کے ٹینکر سرکاری قیمت پرمہیا کیےجائیں،،،انہوں نے شہریوں سے درخواست کی وہ سرکاری قیمت سے زائد پیسے طلب کرنے والے واٹر ٹینکرز کی شکایت کمشنر کراچی کےدفترمیں قائم کنٹرول روم پر دیںشکایات ملنے پرزائد پیسے وصول کرنےوالےواٹرٹینکرمالکان کےخلا ف کارروائی کی جائےگی
کمشنر کراچی نے شہر میں پانی کی شدید کمی اورمن مانی قیمت پرفروخت کا نوٹس لیتےہوئے انتظامیہ کو سرکاری قیمت سے زائد وصول کرنے والے ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی کاحکم دے دی
Feb 10, 2015 | 17:04