ایڈیلیڈ میں جاری وارم آپ میچ میں دفاعی چیمپن بھارت نےٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو چونسٹھ رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا،،روہت شرما ایک سو پچاس اور اجینکیا رہانے اٹھاسی رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے ،، افغانستان کی آدھی ٹیم ایک سو پچاس رنز پرپویلین لوٹ گئی،،نوروز منگل ساٹھ اور عثمان غنی چوالیس رنز کیساتھ نمایاں رہے سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کو جیت کیلئے دو سو ستانوے رنز کا ہدف دیا،،،سکاٹ لینڈ نےٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوور ز میں چھے وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھیانوے رنز بنامیٹ ماکن ایک سو تین اور پریسٹن مومسن چھپن رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے،،آئرلینڈ کی جانب سے سورینسن نے تین وکٹیں حاصل کیں ،جواب میں آئرلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ سکاٹ لینڈ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور ستائس اوورز میں ایک سو سترہ رنز بنکر آل آؤٹ ہوگئی،،فاتح ٹیم کی جانب سے الیسڈیر ایونز نے چار اور ماجد حق نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں تین سو پینسٹھ رنز کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے
Feb 10, 2015 | 18:10