پندرہ برس گزر جانے کے باوجود ملکہ ترنم نور جہاں کی سریلی آواز کانوں میں رس گھولتی ہے، میڈم کی آواز آج بھی شائقین موسیقی کے دلوں کی دھڑکن ہے،

لاہور کے ایک نجی کنٹری کلب میں ملکہ ترنم نور جہاں کو خراج تحیسن پیش کرنے کے لئے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں   شو بز، بزنس کمیونٹی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔   تقریب میں  فریحہ پرویز اور صائمہ خانم نے نور جہاں کے گائے ہوئے گیتوں کو حاظرین کے سامنے پیش کیا اور سائمیین کو ایک بار پھر سے ملکہ ترنم کے دور میں لیجا کھڑا کیا

تقریب میں مختلف ماڈلز نے میڈم کے گیتوں پر میڈلے پرفارم کئے جنہیں حاظرین نے خوب سراہا

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...