امریکہ کے ستاون فیصد لوگوں نے ڈیمو کریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کو بدعنوان اور ناقابل اعتبار قرار دیا ہے

Feb 10, 2016 | 00:23

ویب ڈیسک

امریکا میں صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں سرفہرست ہیلری کلنٹن کے بارے میں امریکی نشریاتی ادارے کے ایک سروے میں ستاون فیصد عوام نے انہیں بدعنوان اور ناقابل اعتبار قراردیا ہے.ادھر امریکی تفتیشی ادارےایف بی آئی نے ہلیری کلنٹن کے ای میل سرور کی تحقیقات کی تصدیق کردی ہے.گزشتہ سال عدالت کے استفسار پر ایف بی آئی نے تحقیقات کی تصدیق سے انکار کیا تھا. ایف بی آئی نے کہا تھا کہ تحقیقات کی تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے۔ لیکن اب ایف بی آئی کی جانب سےعدالت میں جمع کیے گئے خط میں تحقیقات کی تصدیق ہوگئی ہےاور ایسا نیو ہمپشائر کاؤنٹ میں ووٹنگ سے ایک روز قبل ہوا ہے.ہلیری کلنٹن کی مقبولیت میں گزشتہ سال مارچ سے اب تک نو فیصد کمی ہو چکی ہے لیکن وہ اب بھی دیگر صدارتی امیدواروں سے آگے ہیں.

مزیدخبریں