لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی کو گورنر خیبر پی کے بنانے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد (محمد نواز رضا‘ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی کو خیبر پختونخوا کا گورنر بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ سردار مہتاب احمد خان کے استعفیٰ کی صدر مملکت ممنون حسین سے منظوری کے بعد نئے گورنر کی تقرری کا باضابطہ اعلان کردیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے فاٹا اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی صورتحال کے پیش نظر عسکری پس منظر کا گورنر لگایا جا رہا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین جنرل پرویز مشرف کے ساتھ کور کمانڈر تھے، بعدازاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہیں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب کرایا گیا، وہ گورنر کا منصب سنبھالنے سے قبل سینیٹر کی حیثیت سے مستعفی ہوجائیں گے۔ انکی نشست خالی ہونے سے مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا سے سینٹ کی نشست حاصل نہیں کر سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...