عمران کے لڑکھڑانے کی وجہ ریحام بتا چکی وہ ممنوعہ ادویات کھاتے ہیں: رانا ثنا

Feb 10, 2016

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے عمران خان کے لڑکھڑانے کی وجوہات ریحام خان قوم کو بتاچکی ہیں، وہ جعلی نہیں ممنوعہ ادویات کھاتے ہیں، بھارتی ائربیس پر حملے کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم تفتیش کررہی ہے، اسکی جانب سے پنجاب حکومت کو کوئی رپورٹ نہیں ملی۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا اورنج لائن میٹرو ٹرین کا فیصلہ 1991ء سے اب تک کئی بار ہوچکا ہے، یہ منصوبے 1991ء کی لاگت سے بھی کم سے لگائے جا رہے ہیں، منصوبے پر عمران خان کا پروپیگنڈا جھوٹ ہے، انہیں اس معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے۔ عمران خان کبھی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک نہیں کر سکے تو شادی میں کیسے کرسکتے ہیں۔ بھارتی ایئربیس پٹھانکوٹ پر حملے کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم تفتیش کررہی ہے، اگرجے آئی ٹی نے مولانا مسعود اظہر کو بے گناہ قرار دیا تو انہیں حراست میں رکھنا غیر قانونی ہوگا۔

مزیدخبریں