پشاور (آئی این پی) سپریم کورٹ نے 4 میڈیکل کالجز کے خلاف نیب کو تحقیقات کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پشاور کے 4 میڈیکل کالجز کے خلاف نیب کو تحقیقات کی اجازت دی اور پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے ۔کیس کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ پشاور ہائی کورٹ نے چاروں میڈیکل کالجز کے خلاف تحقیقات سے نیب کو روک دیا تھا۔ ان کالجز میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج‘ الرازی میڈیکل کالج‘ ایبٹ آباد میڈیکل کالج شامل ہیں۔
میڈیکل کالجز/تحقیقات