پختون قوم کو پرائی آگ کا مزید ایندھن بنانے نہیں دیں گے: فضل الرحمن

بٹ خیلہ (نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں عوام کی مرضی کے خلاف ٹیکسوں کے نفاذ کی حکومتی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اس کے خلاف اسمبلی میں بل لائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن پسماندہ علاقہ ہے جہاں عوام کی مرضی کے بغیر ٹیکسوں کے نفاذ کا فیصلہ سراسر زیادتی اور ناقابل فہم ہے انہوں نے کہاکہ پختون قوم کو اپنی بہادری ، اسلام پسندی اور علماء سے محبت رکھنے کی بنیاد پر پرائی جنگ کا ایندھن بنایا گیا لیکن ایسا مزید نہیں ہونے دیں گے نوجوان طبقہ خود کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے آپ میںدینی شعور پیدا کرے اور پوری دنیا میں اسلام کا پیغام پھیلائے ۔

ای پیپر دی نیشن