معاشی بحالی میں پاکستان کی مدد کرینگے: ملکہ ہالینڈ، وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ہالینڈ کی ملکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہالینڈ کے ساتھ تعلقات کو دوطرفہ امور یورپی یونین دونوں تناظر میں بہت اہمیت دیتا ہے۔ وزیراعظم نے تعلیم کے فروغ کے لئے ملکہ میکسیما کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ حکومت پاکستان نے قومی مقصد کے طور پر تعلیم مالیاتی پہلو کو بھی اپنی پالیسی کا حصہ بنایا ہے۔ وزیراعظم کی یوتھ لون سکیم بھی انسانی وسائل پر سرمایہ کاری میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔ ملکہ میکسیما نے وزیراعظم کی دانش مندانہ قیادت میں پاکستان کی معیشت کی ترقی کی تعریف کی اور پاکستان کی معاشی بحالی میں مدد کا اعادہ کیا۔ ملکہ میکسیما کا وزیراعظم ہاؤس آنے پر نواز شریف نے خود اور مریم نواز نے پرتپاک استقبال کیا۔ دریں ا ثناء قازقستان کے اول نائب وزیر دفاع اور مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کو علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ سی پیک قازقستان سمیت وسط ایشیا کے تمام ممالک کیلئے مفید ثابت ہو گا۔ قازقستان کے وفد میں بحریہ کے سربرا، ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ اور دوسرے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی جس میں سیکرٹری خزانہ، گورنر سٹیٹ بنک، پی ٹی اے، ایف بی آر اور سینئر حکام شریک ہوئے۔ معزز مہمان کو قومی مالیاتی انتظام حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مالیاتی ترقی کی خصوصی ایڈووکیٹ بھی ہیں ملکہ میکسیما نے پاکستان کی قومی مالیاتی انتظام حکمت عملی کو درست سمت میں قدم قرار دیا۔ ملکہ میکسیما نے کہا کہ اقوام متحدہ قومی مالیاتی انتظام حکمت عملی کے حوالے سے پاکستان کی مدد کرے گا۔ دریں اثناء ہالینڈ کی ملکہ اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی سپیشل ایڈووکیٹ برائے انکلوسیو فنانس فار ڈویلپمنٹ کوئین میکسیما نے کہا ہے کہ پاکستان مالیاتی شمولیت کی اہمیت سے مکمل طور پر آگاہ ہے، اس حوالے سے تیار کی گئی حکمت عملی پر عملدرآمد سے عام لوگوں کو مالیاتی خدمات تک آسان رسائی حاصل ہو گی جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ وہ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام یونیورسل فنانشل ایکسیس انیشئیٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے خواتین کی مالیاتی خدمات تک رسائی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس سلسلے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تعریف کی۔ قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، وہ برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے جنہوں نے وزیراعظم سے الوداعی ملاقات کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...