لاہور (خصوصی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) ورکرز آرگنائزیشن کے مرکزی صدر خواجہ محمود احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری صوبائیت کا پرچار کر کے قومی لیڈر نہیں بن سکیں گے۔ پنجاب کے خلاف ان کی نفرت چھپائے نہیں چھپ رہی۔ گذشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمود احمد نے مزید کہا کہ بلاول کا یہ کہنا حقائق کے منافی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں کارروائی نہیں ہو رہیں۔