امریکی صدارتی الیکشن: نیو ہیمپشائر میں ٹرمپ کو ٹیڈکروز، سینڈرز کو ہلیری کلنٹن پر سبقت : سروے

Feb 10, 2016

واشنگٹن (بی بی سی+ این این آئی) امریکی صدارتی امیدوار کے خواہش مندوں کی دوڑ میں برنی سینڈرز اور ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے حریفوں پر سبقت حاصل ہے۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ عوامی جائزوں کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے برنی سینڈرز اور ریپبلکن کے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریاست نیو ہیمپشائر میں اپنے حریفوں پر سبقت حاصل ہے۔ ٹرمپ کو 33 فیصد ریپبلکن ووٹروں کی حمایت حاصل ہے۔ ٹیڈ کروز کو 14 فیصد ریپبلکن ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں میں سینڈرز کو سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن پر سبقت ہے۔ سینڈرز کو 58 فیصد جبکہ ہیلری کلنٹن کو 35 فیصد ڈیموکریٹ ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ نیو ہیمپشائر پرائمری کی ووٹنگ کئی ریپبلکن امیدواروں کے لیے اہم قرار دی جا رہی ہے۔ خاص طور پر ان کیلئے جن کی کارکردگی آئیووا میں اچھی نہیں رہی تھی۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نیو ہیمپشائر پر تمام امیدواروں کا بہت کچھ دائو پر لگا ہے۔ ہرچند کہ یہ ریاست چھوٹی ہے لیکن ابتدائی طور پر یہاں سے جیت حاصل کرنے پر انہیں آگے مزید تحریک ملے گی۔ اس ریاست میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹیوں کی جانب سے صدارتی امیدواروں کے انتخاب کے اہم مرحلے کی بھرپور طریقہ سے تیاری کی گئی تھی۔

مزیدخبریں