سندھ حکومت کا چیف سیکریٹری او رسیکریٹری داخلہ کو تبدیل کرنے پر غور

Feb 10, 2017

کراچی( سالک مجید) سندھ میں انتظامی عہدوں پر اہم تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے پرسنل سیکریٹری نوید کامران بلوچ کو صوبے کا نیا چیف سیکریٹری بنانے پر غور کیا جارہا ہے جب کہ سیکریٹری داخلہ سندھ کی تبدیلی بھی متوقع ہے۔ صوبے کے بعد افسران گریڈ20 سے 21 میں ترقی کے لئے لازمی ٹریننگ کورس میں شرکت کے لئے آئندہ ماہ سے لاہور جائیں گے۔ جب کہ 5 ماہ کی ٹریننگ مکمل کرکے واپس آنے والے افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
تبدیلیوں پر غور

مزیدخبریں