ٹرمپ کی یوکرائن پالیسی اوباما سے بہترہے :روس

Feb 10, 2017

ماسکو (اے پی پی) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرائن پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے سابق امریکی صدر باراک اوباما کی پالیسی سے بہتر بتایا ہے۔روس کی خبر رساں ایجنسی تاس سے گفتگو کرتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ یوکرائن کے بحران سے نمٹنے کے لئے ٹرمپ کی جانب سے کئے گئے اقدام قابل تعریف ہیں اور روس کو یقین ہے کہ کہ وہ مستقبل میں بھی ان پالیسیوں کو جاری رکھیں گے۔
روس/پالیسی

مزیدخبریں